عمومی

ریمیڈیل کلاسز مخصوص تعلیمی اداروں میں ہوں گی اور یہ سربراہ ادارہ کی صوابدید ہوگی کہ وہ اس میں کب اور کتنا سٹاف بلاتا ہے۔ چیئرمین جیک

اسلام آباد : (بزنس کیفے) چیئرمین جیک فضل مولا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں تمام پرنسپلز ،اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی طرف سے محی الدین وانی سیکرٹری وزارت تعلیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہفتے کی چھٹی کے خاتمے اور تعلیمی اداروں کے اوقات کار کے حوالے سے کمیونٹی میں جو شدید اضطراب پایا جاتا تھا۔ اس ضمن میں ان سے رابطہ کیا گیا اور ان تک یہ تحفظات پہنچائے گئے۔ لہٰذا آج انہوں نے اس نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ مذید یہ کہ اوقات کار تبدیل اور ہفتے کی چھٹی بھی بحال کر دی گئی ہے۔ ریمیڈیل کلاسز مخصوص تعلیمی اداروں میں ہوں گی اور یہ سربراہ ادارہ کی صوابدید ہوگی، کہ وہ اس میں کتنااور کب مخصوص سٹاف بلاتا ہے اور شامل کرتا ہے۔
چیئرمین جیک فضل مولا نے محی الدین وانی سیکرٹری وزارت تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خصوصی شفقت، دلچسپی اور تعاون پر ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں اور انشاءاللہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور بہترین معیار تعلیم کے لیے ہم ان کے دست و بازو بنیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button