قومی

اسماعیل ہانیہ نے اپنے مقدس لہو سے فلسطینی تحریک کو جلا بخشی ہے، رہنما مجلس وحدت مسلمین

اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر جارحیت پر اتر آیا ہے اور تمام تر عالمی قوانین کو روند رہا ہے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی : (بزنس کیفے ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر میں شہید اسماعیل ہنیہ کی مظلومانہ شہادت، مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی اور امریکہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، شہر قائد میں کراچی جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گے م ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام جمعہ کے اجتماع کے بعد جامع شہادت کے خلاف احتجاج، جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 کراچی ضلع غربی، مسجدوامام بارگاہ باب نجف بفرزرون کراچی ضلع وسطی، جامع مسجد و امام بارگاہ عزا خانہ صغرا کورنگی ایم ایریا ضلع کورنگی، جامع مسجد خوجہ کھارا در کراچی ضلع جنوبی، جامع مسجد و امام بارگاہ دربار حسینی ملیر ضلع ملیر جامع مسجد ابو الفضل العباس لانڈھی، جامع مسجد عزا خانہ صغرا ایم ایریا، جامع مسجد بی بی زینب مہران ٹاون، جامع مسجد امام۔ موسی کاظم ع کورنگی کراسنگ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا باقر زیدی۔علامہ مختار امامی۔مولانا صادق جعفری،علامہ مبشر حسن،مولانا حیات عباس ،مولانا نشان حیدر ساجدی،مولاناملک غلام عباس و دیگر نے تہران میں اسرائیلی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ نے اپنے مقدس لہو سے فلسطینی تحریک کو جلا بخشی ہے، اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر جارحیت پر اتر آیا ہے اور تمام تر عالمی قوانین کو روند رہا ہے اور اپنی نابودی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، اسرائیل نے دنیا اسلام کے مظلوم لیڈر اسماعیل ہانیہ کو جس طرح شہید کیا ہے اس نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا عالم پر عیاں کیا ہے، اس بزدلانہ کارروائی سے اسرائیل اپنی غزہ میں شکست و ناکامی پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔
صوبائی صدر مولانا باقر زیدی نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، اسماعیل ہانیہ کی شہادت جس مقام پر وقوع پذیر ہوئی ہے اصل نقطہ ہی یہی ہے جسے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسی مکروہ فعل سے اسرائیل اور اس کے سرپرست مسلمانوں میں اختلافات کو بھڑکانا چاہتے ہیں، لیکن فلسطینی مظلومین کی بصیرت نے دشمن کے تمام مکروہ عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں، اس بہیمانہ کاروائی سے فلسطینیوں کی حمایت میں مزید اضافہ ہو گا اور تحریک مزاحمت زیادہ توانا ہو گی۔
صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی مولانا صادق جعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سفاکیت اپنے آخری دور میں داخل ہو چکی ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ریڈ لائن کراس کر چکا جو کہ اس کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی اور مظلومین جہان کے لیے تقویت کا موجب ہو گی۔انشاءاللہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button