چین میں پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کا سمر کیمپ اختتام پذیر، 19 طلباء کے ایک گروپ نے پروگرام میں حصہ لیا۔
اس موقع پر پاکستانی طلباء کا گوانگزو میں شاندار استقبال کیا گیا، طلباء نے تیز رفتار ٹرین کی سواری کا تجربہ بھی کیا۔
لاہور : (بزنس کیفے) پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام چین میں لگایا جانے والا سمر کیمپ اختتام پذیر ہوگیا جس میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے 19 طلباء کے ایک گروپ نے چینی ثقافت اورر تاریخ کو تلاش کرتے ہوئے دو ہفتے کے پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چین پروفیسر کائی جن باؤ کی ماہرانہ رہنمائی میں طلباء نے گوانگزو میں شاندار استقبال دیکھا، تیز رفتار ٹرین کی سواری کا تجربہ کیا، چینی خطاطی، کنگ فو کلاسز، فنون لطیفہ، تاریخ، فوشو نہر کے دورے، وائی کے فیملی ہاؤس اور مقامی عجائب گھروں، شہر کی مہم جوئی،انگژو ٹاور کے دورے، شینزین بے پارک کا دورہ کیا۔ اس مہم جوئی کا حصہ بننے والے طلباء نے وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، میزبان ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر شفیق الرحمان اورجیان شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چین کے صدر یانگ بن کا سمر کیمپ 2024 کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔