جامعات

پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو فروغ دینے کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔

جامعات سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام، فیکلٹی ایکسچینج پروگرام، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، انٹرنیشنل میڈیا مارکیٹنگ، انٹرنیشنل کانفرنس، ورکشاپس، سیمینارز وغیرہ پر بھی کام کریں گے۔

لاہور (بزنس کیفے) : پنجاب یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیمی روابط کو فروغ دینے کا معاہدہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشر ف و دیگرنے شرکت کی۔  معاہدے کے مطابق، دونوں جامعات لرننگ اور ڈویلپمنٹ، تحقیق، اختراع، انٹرپرینیورشپ، تربیت، کوآپریٹو تعلیمی پروگرام اور نوجوانوں کے لیے کیریئر کے مواقع کے شعبوں میں مل کر کام کریں گی۔ جامعات سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام، فیکلٹی ایکسچینج پروگرام، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، انٹرنیشنل میڈیا مارکیٹنگ، انٹرنیشنل کانفرنس، ورکشاپس، سیمینارز وغیرہ پر بھی کام کریں گے۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں جامعات کی کمیونٹی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button