سیاحت

یتیم و بے سہارا بچوں کیلئے سیر و تفریح کااہتمام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور الخدمت فائونڈیشن کے باہمی اشتراک سے فائونڈیشن کے زیرکفالت یتیم بچوں کیلئے سیاحتی دورے اور تربیتی سیشنز میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائینگی۔

پشاور: (بزنس کیفے) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت ، آثارقدیمہ و عجائب گھرخیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر و سیاحت میں یتیم و بے سہارا بچوں کا بھی پورا حق ہے کہ وہ ان مقامات کی سیر و تفریح کریں اور ان مقامات سے لطف اندوز ہوں۔ سیاحت کیساتھ ساتھ مختلف تربیتی سیشنز اور صحت مند سرگرمیاں نہ صرف ان کی نشونماں میں بہتری لائے گی بلکہ معاشرے میں ایک اچھے انسان کی شکل میں ابھر کے سامنے آئینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور الخدمت فائونڈیشن کے اشتراک سے الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام میں زیر کفالت یتیم و بے سہارا بچوں کیلئے مانسہرہ کے سیاحتی مقامات ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک، لولو سر جھیل اور دیگرسیاحتی مقامات کے دورے سمیت پانچ روزہ لیڈر شپ کیمپ کے انعقاد پر کیا۔تربیتی سیشنز کے دوران بچوں کو سیاحتی مقامات کی اہمیت، ماحول کی صفائی ستھرائی اور دیگر اہم امور پر معلومات اور آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر بچوںنے سیاحتی مقامات پر صفائی مہم میں بھی حصہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کا کہنا تھا کہ یتیم اور بے سہارا بچے اس ملک کا سرمایہ ہیں ان کی بہترین کیرئیر کونسلنگ کے سیشنز کا لیڈر شپ کیمپ میں انعقاد کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح اور مختلف صحت مند سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں ۔ بچوں نے وادی ناران کے سیاحتی مقامات کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر موٹیوشنل سپیکر اینڈ ٹرینر اور دیگراساتذہ نے کیرئیر کونسلنگ سیشنز کروائیں اور بچوں کے مابین مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ بچوں نے اس دوران مختلف سرگرمیوں کے علاوہ کلین اینڈ گرین مہم میں صفائی کی اور کچرا اور پلاسٹک بیگز اٹھاکر جگہ کو صاف کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button