سید وقاص جعفری سیکٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن اورڈاکٹراحمدجبران بلوچ نیشنل ڈائیریکٹرایجوکیشن کی آغوش کالج مری کے اجلاس میں شرکت
آغوش کالج مری اپنی نوعیت کا ایک بہترین اقامتی ادارہ ہے۔ سید وقاص جعفری
اسلام آباد: (بزنس کیفے ) الخدمت فاؤنڈیشن کے ادارے آغوش کالج مری میں سید وقاص جعفری سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن اور ڈاکٹر احمد جبران بلوچ نیشنل ڈائیریکٹر ایجوکیشن الخدمت فاؤنڈیشن نے آغوش کالج مری میں جاری اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر پرنسپل آغوش محمد آعظم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حامد اطہر صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد اور محمد عمران خان پرنسپل دار ارقم اسکولز اسلام آبادبھی موجود تھے۔مہمانان نے پرنسپل آفس میں غیر رسمی ملاقات کی اور بچوں کی تعلیم و تربیت اور مستقبل میں انکی اعلیٰ تعلیم کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سید وقاص جعفری نے پرنسپل کالج اور مہمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آغوش کالج مری اپنی نوعیت کا ایک بہترین اقامتی ادارہ ہے جہاں بچوں کو نا صرف معیاری تعلیم و تربیت دی جاتی ہے بلکہ بہترین رہائش اور کھیلوں کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔پرنسپل آغوش محمد آعظم نے غیر رسمی ملاقات میں آغوش کالج کے طلباء کی تعلیمی پیشہ ورانہ کامیابیوں کا ذکر کیا۔سید وقاص جعفری صاحب نے پرنسپل صاحب کو اپنی کتب بھی بطور تحفہ پیش کیں۔