سیاست

اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کردی

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق  پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفترپر چھاپہ مارا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھا اور پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا یہاں سے کروایا جاتا تھا، ڈیجیٹل میڈیا سیل سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں براہِ راست ملوث لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل سے تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے، روف حسن کی نگرانی میں ڈیجیٹل میڈیا سیل چلایا جارہا تھا جس کے بعد رؤف حسن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے رؤف حسن کے ساتھ بیرسٹر گوہر کی بھی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا تاہم اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر اور خواتین کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ پولیس نے سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر سمیت دیگر سامان بھی ضبط کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button