ہائی کورٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر  فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کی جانب سے بیرون ملک روانگی کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیر کا نام 2 ہفتوں کے لیے عارضی طور پر  پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا اور کہا کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ 

دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  ایک سال سے زیادہ ہوگیا ابھی تک ضمانتیں چل رہی ہیں، ایک کیس میں نکلو تو اگلے میں گرفتار کرلیاجاتا ہے، ہماری پراسیکیوشن برانچ مکمل تباہ ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ڈھانچہ اداروں پر کھڑا ہوتا ہے جسے تباہ کیا جارہا ہے، یہ عدالتوں کو تباہ کرنے کےلیے ان کے پیچھے پڑگئے ہیں، اس وقت تلخیاں کم کرنے اوربات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button