وفاقی وزارت

محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کی درخواست مسترد

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے محرم کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کی درخواست مسترد کردی۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق صوبوں کی جانب سے محرم الحرام کے کچھ ایام میں سوشل میڈیا کی بندش کی سفارش کی گئی تھی جسے وفاقی حکومت نے مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند نہیں ہوں گی، محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف، مزید فعال اور مؤثر بنایا  جائے گا۔

ذرائع کے مطابق محرم میں موبائل سگنلزبھی ان مقامات پر بند ہوں گے جہاں جلوس اور مجالس ہوں گی۔

واضح رہےکہ محرم الحرام کے دوران مختلف صوبوں کی طرف سے 6 ایپلی کیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button