پولیس
تختہ بیگ شہید پولیس اہلکار اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز خیبر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ڈی پی او سلیم عباس کلاچی اور دیگر پولیس افسران سمیت علاقہ معززین و شہید کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
شرکاء نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
خیبر: آج تختہ بیگ چوکی حملے میں شہید پولیس اہلکار اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز خیبر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او سلیم عباس نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شرپسند عناصر اس طرح کی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، واقعے میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ علاقے کے امن اور عوام کی خفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔