ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل یاسین فاروق نے بطور ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل موٹروے پولیس نارتھ ریجن کا چارج سنبھال لیا۔
خوش اخلاقی ایمانداری اور بروقت مدد موٹروے پولیس کی پہچان ہے جسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل نارتھ ریجن، یاسین فاروق
اسلام آباد (بزنس کیفے) : موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق یاسین فاروق نے بطور ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل نارتھ ریجن کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل نے موٹروے نارتھ زون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں زونل کمانڈر ، سیکٹر کمانڈر ز اور بیٹ کمانڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خوش اخلاقی ایمانداری اور بروقت مدد موٹروے پولیس کی پہچان ہے جسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے موٹروے استعمال کرنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ عوام سے بہترین رویہ اور بروقت مدد کو یقینی بنایا جائے۔
روڈ سیفٹی ایجوکیشن کو مزید موثر بناتے ہوئے عوام میں ٹریفک قوانین کی اگاہی پیدا کی جائے گی جو کہ حادثات پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی اور کوتاہی برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ شہدا اور ان کی فیملی ہمارے لیے طرہ امتیاز ہے شہدا کی خاندان کی ہر ممکن مدد جاری رکھی جائے گی۔