سیاست

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا نوتھیہ آتشزدگی پر اظہار افسوس، تاجر برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کو آتشزدگی سے نقصانات کی رپورٹ فوری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نوتھیہ آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ پشاور کو آتشزدگی سے نقصانات کی رپورٹ فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے غم کی اس نازک گھڑی میں آتشزدگی متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے نوتھیہ میں آتشزدگی کی جگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے چیف سیکریٹری کو آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی۔ چیف سیکریٹری سے آتشزدگی سے متاثرہ تاجران نے بھی ملاقات کی اور آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے کہا کہ تاجر برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور وزیرآعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں آتشزدگی کے متاثرین کےساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button