وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کا نیوٹیک کا دورہ
پرائم منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیت کے مواقع فراہم کرکے تعلیم اور روزگار کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد : (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ہنرمندی کے فروغ کے اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیااور مہارت بڑھانے کے پروگراموں کے کامیاب نفاذ اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے شراکت داری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ منگل کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کا دورہ کیا تاکہ پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق امور پر غور کیا جا سکے۔ اس موقع پرملک بھر میں ہنرمندی کی ترقی کے اقدامات کو آگے بڑھانے میں وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام اور نیوٹیک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کے راستے تلاش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت کے دوران ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام کی فعالیت اور رسائی کو بڑھانے کے لئے حکمت عملیوں کے بھی غور کیا گیا جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مسابقتی جاب مارکیٹ میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اس کوشش میں نیوٹیک کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مہارت بڑھانے کے پروگراموں کے کا میاب نفاذ اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے شراکت داری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ پرائم منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیت کے مواقع فراہم کرکے تعلیم اور روزگار کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے، نیوٹیک پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیتی ادارے کے طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے روزگار کو بڑھانے کے لئے حکومت کی کوششوں میں کلیدی اتحادی ہے۔ مشترکہ کوششوں کے ذریعےدونوں ادارے مہارتوں کی نشوونما کے لئے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں۔