خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے آئی ایم او لمپیڈ فیسٹیول کا آغاز
فیسٹیول میں فٹسال، بیڈمنٹن، ای گیمز، ٹیبل ٹینس سمیت مختلف تربیتی سیشنز ، کھانے پینے کے سٹالز ،شب رونق قوالی نائٹ اور دیگر سرگرمیاں بھی فیسٹیول کا حصہ ہے۔
پشاور : خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور آئی ایم سائنسز کے باہمی اشتراک سے تین روزہ آئی ایم اولمپیڈ 2024فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ جس میں کھیلوں کی سرگرمیاں فٹسال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس،ای گیمزسمیت مختلف تربیتی سیشنز ،کھانے پینے کے سٹالز اور موسیقی سے محظوظ ہونے کیلئے قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ آئی ایم سائنسز میں جاری فیسٹیول کے پہلے روز مختلف کھیلوں کے مقابلوں ہوئے جن میں 700 سے زائد طلباء و طالبات نے فٹسال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں شرکت کی جبکہ موسیقی سے محظوظ ہونے کیلئے شب رونق قوالی نائٹ بھی منعقد ہوئی۔ محفل موسیقی کے آخر میں طلبہ نے روایتی اتنڑ رقص بھی پیش کیا۔ فیسٹیول میں یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے موسیقی پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی جبکہ آخری روز کھیلوں کے فائنل مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔