پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کا یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام یو سی پی ٹاکرا24‘ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ
طلبہ نے بہترین کارکردگی کے عوض رنر اپ ٹرافی اور پانچ لاکھ روپے نقد انعام اپنے نام کر لیا
لاہور : پنجاب یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام ’یو سی پی ٹاکرا24‘ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور رنر اپ ٹرافی اور پانچ لاکھ روپے نقد انعام اپنے نام کر لیا۔دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کی رابعہ ذیشان نے ایم او کالج کے زیر اہتمام آل پاکستان فیض احمد فیض تقریری مقابلوں میں رنر اپ ٹرافی جیت لی۔ ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر محمدعلی کلاسرا نے کامیابی حاصل کرنے پر طلباؤطالبات کو مبارک باد پیش کی۔
پنجاب یونیورسٹی نے صبغت منصور رانا کوپی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی
لاہور(17مارچ،اتوار):پنجاب یونیورسٹی نے صبغت منصور رانا ولد رانا محمد اسلم کو فارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری) کے مضمون میں ’1,3,4آکسیڈیازول مشتقات کی ترکیب، خصوصیت، مالیکیولرڈ اکنگ، انسداد سوزش اور انسداد کینسر سرگرمیاں‘ کے موضوع پر، پی ایچ مقالہ کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی۔