جامعات

نئی نسل کو تحریک آزادی میں خواتین کے کردار سے آگاہ کرنا ضروری ہے، ڈاکٹر فوذیہ سعید

خواتین کا عالمی دن، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں گذشتہ روزخواتین کے عالمی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سماجی کارکن، جینڈر ایکسپرٹ اور معروف مصنفہ ڈاکٹر فوذیہ سعید کلیدی مقرر اور مہمان خصوصی تھیں۔ انچارج، ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ وومن سٹڈیز، ڈاکٹر عاطفہ ناصر نے اسقبالیہ کلمات پیش کئے اور خواتین کے عالمی دن کو منانے،اس کی تاریخ،اغراض و مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر فوذیہ سعید نے سیمینار میں اپنی کتاب "Tapestry” کے مختلف اسباق پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین کا کرادار، جدوجہد آزادی کی کاوشوں اور لاذوال کہانیوں کو کتابی شکل میں مرتب کرنا نئی نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔ ڈاکٹر فوذیہ سعید نے مزید کہا کہ 1940 سے 2016 تک معروف سیاسی و سماجی حلقوں سے وابسطہ خواتین کو کتا ب کا حصہ بنایا تاکہ ان کی خدمات کو محفوظ کیا جائے۔ انہوں کا کہا اس کتاب میں ریسرچرز کے لئے کافی مواد شامل جس سے طلبہ استفادہ کر سکتے ہیں۔. تقریب میں فیکٹی ممبران، پرنسپل افسران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button