علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسلامی فوجداری قانون پر سیمینار کا انعقاد
فوجداری قواتین کو اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد مشتاق
اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسلامی فوجداری قانون پرگذشتہ روزایک روزہ سیمینار کا انعقادہوا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے سیکرٹری، پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق کلیدی مقرر تھے۔کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔فیکلٹی ممبران اورپرنسپل افسران تقریب میں شریک تھے۔ڈاکٹر محمد مشتاق نے قبل اور مابعد آزادی فوجداری اور جزا و سزاء کے قوانین تفصیل سے بیان کئے۔انہوں نے مجموعہ تعزیرت ہند کے قانوں سے لے کر 1977ء کے بعد بننے والے فوجداری قوانین، حدود آرڈیننس، قصاس و دیت، اسلامی نظریات کونسل اوروفاقی شرعی عدات کے قیام اور خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ فوجداری قوانین کو اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے کہا کہ مقاصد شریعہ پر کانفرنس بہت جلد منعقد کیا جائے گا جس میں ڈاکٹر محمد مشتاق کو اظہار خیال کی خصوصی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی نے خطبات اسلام آباد کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے لئے 100عنوانات کا انتخاب کیا گیا تھا جس میں سے 23خطبات ہوچکے ہیں، اگلے خطبہ ڈاکٹرمحمد مشتاق پیش کرے گا۔استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے شعبہ شریعہ کے چئیرمین، ڈاکٹر ہدایت خان نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد میں وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے اور علمی تقاریب کا انعقاد اُن کی خواہش ہے۔ڈاکٹر ہدایت خان نے کہا کہ یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی تقاریب جاری ہیں اور یہ سیمینار اس سلسلے کی کڑی ہے۔