قومی سیاست

سیاسی پارٹیاں عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں، سید فقیر حسین بخاری

ایک دوسرے کوغدار بنانے والی فیکٹریاں بند کرنا ہوں گی، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان کے صدر سید فقیر حسین بخاری نے ایس ایم راشد کو پارٹی کا سینئر نائب صدر، کرنل ریٹائرڈ اسد محمود کو سیکرٹری جنرل جبکہ محمد اقبال رضوی کو صدر ہیومن رائٹس و کلچرل ونگ مقررکر دیا ہے، سید فقیر حسین بخاری نےاس بات کا اعلان نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان کے صدر سید فقیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیاں عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں، عوام سیاسی کھو کھلے نعروں اور جھوٹے نعروں سے تنگ آچکی ہے،پاکستان کے تمام سیاستدانوں کو اپنے منفی رویے ترک کرنا ہوں گے اور ایک دوسرے کے خلاف گالی گلوچ، گندی زبان استعمال کرنا، ایک دوسرے کوغدار بنانے والی فیکٹریاں بند کرنا ہوں گی، سیاستدانوں کو مہذب اور شائستہ زبان استعمال کرنے کی ضرورت ہے،عام انتخابات آئین کے تحت ہونے چاہیں،پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی اور باکردار پڑھے لکھے ، محب وطن، ایماندار امید وار وںکو میدان میں اتارے گی ۔ اگر ہم خیا ل جماعتوں سے اتحاد کر نا پڑا تو وہ بھی پارٹی کی مشاورت سے کریں گے۔ بہت جلد اپنا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کرینگے جو قوم کی امنگوں کے مطابق ہو گا،سید فقیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن ، اقرباء پروری ، بدیانتی، سیاسی عدم استحکام نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، بیرونی مداخلت اور سامراجی قوتوں کے ایجنٹ پیدا ہونے شروع ہو گئے جنہوں نے ملکی مفاد کو ذاتی و سیاسی مفاد پر ترجیح دی، عبادت گاہوں ، مساجد، در گاہوں ، امام بارگاہوں، گرجاگروں کو دہشت گردی کا نشانہ بیا ناشروع کیا گیا، ملک کی معاشی تباہی کے وہ تمام سیاسی حکمر ان ذمہ دار ہیں جن کی غلط پالیسوں، شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ ، خزانے کا بے دریغ استعمال ، بھاری قرضے لے کر معاف کروانا، کمیشن کک بیک، کرپشن وغیر و پروان چرھے، جس کی وجہ سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی ہونی شروع ہوئی، نا انصافی، غریبوں کے لیے الگ قانون، امیروں کے لیے الگ قانون، اب ملک کو عالمی مالیاتی اداروں (IMF)، در لڈ بینک وغیرہ سے جان چھڑوانے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام ، جمہوریت کو صحیح پروان چڑھانے کی ضرورت ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام جن پارٹیوں کو صاف اور شفاف طریقے سے منتخب کریں ان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دی جانی چاہیے،ماضی کی غلطیوں اور کو تاہیوں کو ایک طرف رکھ کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرنا ہو گا، بیرونی مداخلت بھی بند ہونی چاہیے تاکہ ریاست اپنے فیصلے خود کرنے کی مجاز ہو،ہم نے بحیثیت قوم سبق نہیں سیکھا۔ آج بھی سیاستدانوں اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے اور غیر یقینی کی فضاء ہے جو کہ قابل افسوس ہے، اداروں اور سیاستدانوں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ آپس کی محاز آرائی کو ختم کرنا ہو گا۔ عوامی مینڈیٹ کو صاف اور شفاف بنانے اور عوام کی رائے کا احترام کرنا ہو گا۔ غیرجمہوری رویے ترک کرنا ہوں گے۔ یہ کہ ملک جس مقام پر ہے انتہائی قابل افسوس ہے قوم وائٹ کالر بالخصوص غریب طبقہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی خاص کر پیٹرول کی قیمتوں کے چھکے چوکے، بجلی گیس کے کمر توڑ بلوں سے غریب کے چولیے ٹھنڈے ہونے شروع ہو گئے ہیں، غریب فاقہ کشی اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں،سید فقیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانا چاہیے، پسند نا پسند کی پالیسیوں کو ترک کرنا ہو گا، پاکستان میں خاندانی سیاست کا بھی باب بند ہونا چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان کی خواہش ہے کہ ملک میں سیاسی رواداری قائم ہو اچھا پر امن اور صاف ستھر اما حول عوام کو دیں، پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی اور باکردار پڑھے لکھے ، محب وطن، ایماندار امید وار وںکو میدان میں اتارے گی ۔ اگر ہم خیا ل جماعتوں سے اتحاد کر نا پڑا تو وہ بھی پارٹی کی مشاورت سے کریں گے۔ بہت جلد اپنا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کرینگے جو قوم کی امنگوں کے مطابق ہو گا، اس موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر ایس ایم راشد کا کہنا تھا کہ گروہی سیاست کا قائل نہیں ہوں، اچھے لوگ آگے نہیں آئینگے تو ملک کیسے ترقی کرے گا،آرمی چیف سید عاصم منیر ملک کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں، عوام کو بھی اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا،انتخابات ضروری ہیں تاہم سب سے پہلے ملک کے حالات ٹھیک کرنا ہونگے،پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کرنل ریٹائرڈ اسد محمود نے کہا کہ خطے کے سب سے ذہین نوجوان پاکستان میں بستے ہیں مگرملکی حالات کے باعث ان میںمایوسی پھیلی ہوئی ہے کیونکہ اس ملک پر نااہل حکمران مسلط ہیں جنہیں یہ ہی پتہ نہیں کہ انھوں نے ملک کو کس سمت میں لے کر جانا ہے،پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان کو اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو ملک کی بہتری کیلئےتمام سیاسی جماعتوں کیساتھ بیٹھ کر مشاورت کرے گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے قوم کو بہت سی توقعات ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ قوم کو فوری اور سستا انصا ف فراہم کریں،ملک کو سب سے زیادہ نقصان بیوروکریسی نے پہنچایا ہے جو خود کو حاکم سمجھتی ہے،امریکہ اور آئی ایم ایف جہاں بھی گئےاس ملک کو تباہ و برباد کیا ہے،ہم پاکستان کا وہ تشخص قائم کرنا چاہتے ہیں جو قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب تھا، پریس کانفرنس سے معروف سوشل ورکر شجاعت برنی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button