پولیس

موٹروے پولیس کے اہلکار نے بروقت طبی امداد کی فراہمی سے ایک انسانی جان بچا لی

چارسدہ : موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق دوران پٹرولنگ ایم ۔ون چارسدہ کے قریب موٹروے پولیس نے ایک گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی دیکھی، مدد کی غرض سے جب گاڑی کے قریب پہنچے تو دیکھا کہ گاڑی میں ایک ہی ڈرائیور موجود تھا جو نیم بے ہوشی کی حالت میں شدید تکلیف میں مبتلا تھا۔ معاملے کو سنگینی کو جانتے ہوئے موٹروے پولیس نے فی الفور اس شخص کو ایمبولینس کے ذریعے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا ،جہاں اسے ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بروقت طبی امداد فراہم کرنے سے مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مذکورہ32 سالہ شخص اسلام آباد کا رہائشی ہے اور اسلام آباد سے پشاور کی جانب اپنی ذاتی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہا تھا اور دوران سفر ہائیپوگلائسیمیا کا شکار ہو گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button