اشرافیہ کی عیاشیوں اور شاہانہ طرز زندگی پر سرکاری خزانے خرچ کرنا ملک اور قوم سے غداری ہے۔ شمس الرحمن سواتی
اسلام آباد : نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی لیو انکیشمنٹ پنشن اور گریجویٹی کی شرح کم کرنا ظلم ہے، حکومت کے اس فیصلے کے خلاف پنجاب بھر کے ملازمین 10 اکتوبر کو لاہور میں دھرنا دیں گے، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا ہے ان سے وصول کیا جائے اس کا بو جھ غریب عوام اور ملازمین پر ڈالنا ظلم ہے، اشرافیہ کی عیاشیوں اور شاہانہ طرز زندگی پر سرکاری خزانے خرچ کرنا ملک اور قوم سے غداری ہے. ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونسپل لیبر یونین سی بی اے کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرآل پاکستان بلدیاتی ورکرز اینڈ سٹاف فیڈریشن کے صدر گل نواز خان، راجہ ہارون شاہد رضا پادری اور آگیگا پنجاب کے صدر راجہ طاہر اور ٹیچر یونین راولپنڈی کے صدر قاضی عمران نے بھی خطاب کیا۔
شمس الرھمن سواتی نے کہا IMF کی ایما پر غریب ملازمین سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں پہلے ہی مہنگائی نے مزدوروں کی زندگی اجیرن بنائی ہوئی، مزدور رہنماءوں نے تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان بھی کیا۔