اسپیکر

ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہو گا، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ قائد اعظم ہر مشکل میں سینہ سپر رہے اور انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سودہ نہیں کیا اور نا ہی کسی پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم کی 75ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو پیر کے روز ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ قائد اعظم کے رہنما اصولوں ایمان اتحاد اور نظم ضبط پر چل کر ہی ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر باہمی اتحاد قائم کرنے پر زور دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور اس وقت باہمی اتحاد قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اور نظم و ضبط کو فروغ دے کر ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے رہنما اصولوں پر عمل پیرہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی برسی ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ ہم آپس میں اتحاد قائم کر کے قائد اعظم کے مشن کو مکمل کریں اور اس ملک کو ایک عظیم ملک بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button