فائیو سائیڈ عالمی کپ پاکستان ہاکی ٹیم سلور میڈل سینے پہ سجائے اسلام آباد پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
جونیئر ہاکی ٹیم نے جونیئر ورلڈکپ اور پاکستان سینیئر ہاکی ٹیم نے فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ھے
اسلام آباد: فائیو سائیڈعالمی ہاکی کپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم ہیڈکوچ وسیم فیروز اور کپتان رانا عبدالوحید کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی۔ عمان کے شہر صلالہ میں فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں سلور میڈل جیت کر آنے والی 10رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرتپاک اور شایان شان استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پی ایچ ایف کی جانب سے عالمی ہاکی کپ گولڈمیڈلسٹ سلیکٹر و پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کانگریس ممبر رانا محمد شفیق خاں کی سابق اسسٹنٹ سیکرٹری راجہ شاہد اقبال ، کانگریس ممبر سجاع اقبال راجہ ، ممتاز عارف راجہ ، راجہ خورشید ، راجہ نعیم ، ٹھیکیدار وسیم ، محمد راحت ، ظہیر بھٹی ، محمد کامران ، علی احمد اور دیگر موجود تھے۔ یادرہے کہ رواں سال میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے جونیئر ورلڈکپ اور پاکستان سینیئر ہاکی ٹیم نے فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ھے۔ پاکستان سینیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں جاری ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ہاکی تربیتی کیمپ میی رپورٹ کردی ھے۔