سی ٹی پی پشاور کا سیکاس یونیورسٹی میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد
سیمینار میں ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد اور ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دی
پشاور: سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر سیکاس یونیورسٹی میں ٹریفک قوانین کے متعلق طلباء و طالبات کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہ کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آگاہی انتہائی ضروری ہے، دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے، دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے گاڑی چلانی چاہئے۔ اس موقع پر ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد نے کہا کہ شہری ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار پرائمری، مڈل اور میٹرک تک سکول کے طلبہ کو باقاعدہ روڈ کراسنگ اور اشاروں سمیت دیگر ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیتے ہیں تاکہ وہ بچپن ہی سے ٹریفک قوانین سے آگاہ ہوں۔
سیکاس یونیورسٹی کی ڈاکٹر ندرت نے ٹریفک قوانین بارے سیمینار کے انعقاد پر آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان ، سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور اور چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈی ایل وین کے ذریعے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی طلبہ کیلئے ایسے سیمیناز کا انعقاد کیا جائیگا۔