اے این ایف

اے این ایف نے 35 کارروائیوں کے دوران لاکھوں ڈالرز کی 793.209 کلوگرام منشیات برآمد کرلی

تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

اسلام آباد : تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 35 کارروائیوں کے دوران 14.921 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 793.209 کلوگرام منشیات، 15000 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ اور 5250 لیٹرز سلفیورک ایسڈ برآمد کرلیا۔ کاروائیوں میں ایک خاتون اور ایک غیر ملکی باشندے سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 8 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 143.800 کلوگرام افیون، 5.065 کلوگرام ہیروئن، 528.490 کلوگرام چرس، 12.815 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 103 کلو مارفین اور 39 گرام ایکسٹیسی گولیاں (100عدد )شامل ہیں۔ بلوچستان نے 4 کاروائیوں میں 318 کلوگرام منشیات ، 15000 لیٹرہائیڈرو کلورک ایسڈ اور 5250 لیٹرز سلفیورک ایسڈبرآمد کر کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں ۔ برآمدہ منشیات میں67 کلوگرام افیون، 148کلوگرام چرس اور 103مارفین شامل ہیں ۔ پنجاب نے 4 کاروائیوں کے دوران 217.702 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ برآمدہ منشیات میں 36 کلوگرام افیون، 1.702کلوگرام ہیروئن اور 180کلوگرام چرس شامل ہے ۔ خیبر پختونخوا نے11کاروائیوں کے دوران 104.367کلوگرام منشیات برآمدکرکے ایک غیر ملکی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔ برآمدہ منشیات میں10.800کلوگرام افیون، 350گرام ہیروئن، 86 کلوگرام چرس اور 7.217 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن آئس شامل ہے ۔ سندھ نے 4 کارروائیوں کے دوران 2.140 کلو گرم میتھ ایمفیٹا مائن (آئس) برآمد کر لی راولپنڈی نے 12 کاروائیوںکے دوران151کلوگرام منشیات اور1عدد نائن ایم ایم اور 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کرکے ایک خاتون سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ برآمدہ منشیات میں 30 کلو گرام افیون، 3.013 کلوگرام ہیروئن، 114.490کلو گرام چرس، 3.458کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس ) اور 39 گرام ایکسٹیسی گولیاں (100عدد) شامل ہیں۔ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button