حکومت ہوش کے ناخن لے اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لےاجمل بلوچ
اگست 29 کو احتجاج اور 31 اگست کو شٹر ڈاؤن ہوگا۔ شاہد غفور پراچہ، مفت بجلی اور پٹرول کی سہولت ختم کی جائے ۔ خالد چوہدری ۔ اخلاق عباسی، اسلام آباد/ راولپنڈی کے تاجر نمائندوں کی بھر پور پریس کانفرنس
اسلام آباد : آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ اگر بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو 29 اگست کو اسلام آباد/ راولپنڈی سمیت پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 31 اگست بروز جمعرات ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی ۔ پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ – راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر طارق جدون – سیکرٹری اطلاعات خالد چوہدری ۔ جی ٹین کے مرکز کے صدر اخلاق عباسی ۔ جی الیون مرکز کے صدر نعیم اختر اعوان – سپر مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری ثاقب عباسی۔ جی ٹین فور کے صدر ظفر اقبال گجر ، جنرل سیکرٹری عثمان خان ۔ پی ڈبلیو ڈی مارکیٹ کے صدر چوہدری ریاست۔ جی ٹین مرکز کے جنرل سیکرٹری ملک نعیم اقبال ۔ ای الیون مرکز کے صدر ظاہر عباسی ۔ ڈی بارہ مرکز کے صدر محمد نعمان ،بھارہ کہو کے مرکزی صدر راجہ زاہد دانیال سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری، نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر سجاد عباسی اور تقریباً تمام مارکیٹوں کی نمائیندگی موجود تھی ۔ اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت کو اپنے اخراجات کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ نگران سیٹ اپ صاحب حیثیت لوگوں پر مشتمل ہے سرکاری گاڑیوں کا استعمال بند کرکے ذاتی گاڑیاں استعمال کریں۔ حکومت نے واپڈا افسران کی مفت بجلی کی سہولت واپس لینے کا عندیہ دیا ہے جو کہ ٹوٹل کا صرف 5 فی صد ہیں تمام سرکاری ملازمین کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہوئے مفت بجلی – مفت پٹرول اور دیگر مراعات واپس لی جائیں۔ بجلی کے بلوں میں اتنے ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں جو ہمیں پتہ ہی نہیں ٹیکس کی مجموعی رقم پر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے ۔ زیادہ تر تاجر ٹیکس دہندگان ھیں ۔ ان کے لئے بلوں میں ٹیکس لگانا ظلم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عام لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ظالمانہ بجلی کے بلوں میں واپس ہے۔ اور اگر حالات خراب ہوئے تو حکومت ذمہ دار ہوگی
انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کو ڈالرز میں ادائیگی ہوتی ہے اگر ڈالر مہنگا ہوگا تو بجلی بھی مہنگی ہوگی اس لیے حکومت معاہدے پر نظر ثانی کرے۔ اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اس کا نوٹس لیں کہ اس وقت تاجر جو کہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی ریڑھ کی ہڈی جگہ جگہ سے توڑ دی گئی ہے
آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب اور راولپنڈی کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ اور راولپنڈی چیمبرآف سمال ٹریڈرز کے صدر طارق جدون نے کہا کہ آئے دن حکومت تاجروں پر ظلم ڈھا رہی ہے ۔ نگران سیٹ اپ سے قبل ہی ظالمانہ ٹیکس لگا بجلی کے ریٹ بڑھا دیئے گئے ہیں۔29 اگست احتجاج کا اعلان کیا گیا کہ احتجاج اتنا سخت ہوگا کہ ایوان اقتدار میں محسوس کیا جائے گا۔ جبکہ تاجر برادری متحد ہے اور اپنا حق لیناجانتی ہے۔ ہر جگہ تاجر احتجاج میں بھر پور حصہ لیں گے پریس کانفرنس سے جی ٹین کے صدر اخلاق عباسی۔ ایف ٹین کے جنرل سیکرٹری نعیم اقبال ۔جی الیون کے صدر نعیم اختر اعوان نے بھی خطاب کیا اور مجوزہ احتجاج کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔