چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ سے برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر فیصل کو ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم کے شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے ہدایات دیں

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل  نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر فیصل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ امید ہے بطور پاکستانی ہائی کمشنر پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر فیصل کو ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم کے شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے۔سرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کے استحکام میں مدد گار ثابت ہوگا۔
محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ کاروباری و معاشی روابط عوام کو مزید قریب لانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر محمد فیصل اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button