پولیس
شفاءانٹر نیشنل ہسپتال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
کیپیٹل پولیس آفیسر ہیڈ کوارٹرز اویس احمد ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پرچم کشائی کی،تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی
تفصیلات کے مطابق شفاءانٹر نیشنل ہسپتال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میںکیپیٹل پولیس آفیسر ہیڈکوارٹرز اویس احمد ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،انہو ں نے پرچم کشائی کی اور سلامی پیش کی،اس موقع پر شفاءانٹرنیشنل ہسپتال کے سینئر افسران ،ڈاکٹرز ،سکیورٹی سٹاف اور دیگر عملہ بھی موجود تھا، سی پی او ہیڈ کوارٹرز اویس احمد ملک نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل کیا گیا ہے،ہم سب کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،تقریب کے اختتام پر ملک و قو م کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔