یوتھ انگیجنٹ اور وویمن امپاورمنٹ میری ترجیحات اور جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے۔ گورنرخیبرپختونخوا
بچیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ ملک وقوم کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد : (بزنس کیفے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں خواتین کو معاشی طور پر ترقی دینا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے میں نے گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی عہدہ کا چارج سنبھالتے ہی واضح کیا تھا کہ یوتھ انگیجنٹ اور وویمن امپاورمنٹ میری ترجیحات ہونگی یہ ہماری جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے اور یہ وژن قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی محترمہ شہید کا ورثہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے "SHE – The Peace Builder” کے موضوع پر خواتین کی قومی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ کانفرنس کا انعقاد عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا کانفرنس سے ڈپٹی اسپیکر سندھ نوید انتھونی ، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولو ، ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی سرچ فار کامن گراؤنڈ کے شاہد رحیم ، عورت فاؤنڈیشن کے نعیم مرزا نے بھی خطاب کیا گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملک بھر سے خواتین موجود ہیں اور افراد باہم معذوری ، ٹرانس جینڈر۔ اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے میری جماعت کا خواتین کے لیئے کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید خواتین کے لیئے رول ماڈل ہیں انہوں نے اور انکی والدہ کی سیاسی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، سینیٹ اور ہر فورم پر خواتین کو نمائندگی دی ہے۔ براہ راست الیکشن جیت کر خواتین کا اسمبلی میں پہنچنا بڑا مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب خواتین کی بہبود محترمہ کا خواب تھا صدر زرداری ، وزیر اعظم گیلانی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس سے ایک کروڑ خواتین مستفید ہورہی ہیں، سیلاب سے متاثرین کے لئے سندھ میں اکیس لاکھ گھر بن رہے ہیں ایک لاکھ مکمل ہیں جنکے مالکانہ حقوق کے کاغذات خواتین کے نام پر دے رہے ہیں ملک میں ہر ادارہ میں جزا و سزا کا ماحول نہیں بنے گا ۔ ہم بیماری کو جڑ سے نہیں اکھاڑیں گے مسائل حل ہونگے۔ سیاسی جماعتوں اور قیادت کو حل دینا ہوگا افسوس کہ ہماری عوام کی اکثریت سیاسی قیادت سے مایوس ہورہی ہے ہمیں یہ مایوسی ختم کرنے کی سنجیدہ کوشش کرنی ہوگی، قیام امن کے لیئے معاشرے کے ہر شعبہ نے قربانی دی خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ قربانیاں ہیں آرمی پبلک سکول کے بچوں کی کہانیاں افسوسناک ہیں۔ ہمیں خیبرپختونخوا میں امن کی دیوار بنانی چاہئے۔ سندھ حکومت سے جو متعلقہ مسائل ہیں انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، میڈیا میں موجود خواتین کی جدوجہد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا نیوٹک کا بجٹ وفاقی حکومت نے بڑھایا ہے کے پی اور بلوچستان کی خواتین کے لیئے فنی تعلیم کی سہولیات کا دائرہ بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے خواتین اور نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، گزشتہ روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پشاور میں ہم نے صوبہ خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کے ایک نمائندہ وفد کی چیئرمین صاحب سے ملاقات کرائی جن میں خواتین کھلاڑیوں نے جس انداز سے بات چیت کی وہ اس بات کی عکاسی کررہی تھی کہ ہم اگر اپنی بچیوں کی حوصلہ افزائی کریں تو وہ ملک وقوم کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین میں سکلز کو بڑھانے کے حوالے سے نیوٹک سمیت متعدد اداروں کے ساتھ روابط جاری ہیں میری کوشش ہوگی کہ ہمارے صوبہ میں نوجوانوں کے سکلز بڑھانے پر کام کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہارے پاس فروغ علم کے حوالہ سے ملالہ یوسفزئی کا کردار موجود ہے جو پاکستان کا سافٹ امیج ہے اج کی اس تقریب میں شریک خواتین ہمارے معاشرے اور ملک کا روشن چہرہ ہیں آپ نے جس انداز سے اس پروگرام کے تحت کام کیا وہ جذبہ خراج تحسین کا مستحق ہے مگر آج کے بعد آپ پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ نے اس مشن کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہوئے دیگر خواتین کی راہنمائی کرنی ہے اور انہیں بھی قائدانہ کردار سے آراستہ کرنا ہے ہمیں دنیا کو یہ بتانا چاہیے کہ ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں ہر شعبہ زندگی میں اپنی مثال اپ ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اگر کسی نے عوامی اور فعال گورنر دیکھنا ہو تو وہ فیصل کریم کنڈی اسکی روشن مثال ہیں۔