چیئرمین سینیٹ

چین پاکستان اقتصادی راہداری، خاص طور پر گوادر بندرگاہ سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ محمد صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ سے وفاقی وزیر برائے کامرس، صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے نگران وفاقی وزیر برائے کامرس، صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت کی بحالی اور عوام کو ضروری ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ نگران وفاقی وزیر صوبہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کریں اانہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یکساں ترقی کے مواقعوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری CPEC اور خاص طور پر گوادر بندرگاہ سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
نگران وفاقی وزیر نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے معاشی بحالی کے حوالے سے دی گئی تجاویز کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔نگران وفاقی وزیر نے مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی اورصوبہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اپنے بھرپور عزم کا اظہارکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button