معاشی رپورٹس

پاکستان کے لیے تجاویز سے نکل کر عملی اقدامات کی طرف بڑھنا ناگزیر ہے: آئ پی ایس فورم

علم اور عمل کا فرق دور کرنے لیے ایک فعال حکمتِ عملی کی ضرورت ہوتی ہے

اسلام آباد : پاکستان کو گورننس کے سخت چیلنجز کا سامنا ہے جن کے لیے اب تجاویز سے آگے بڑھ کر ٹھوس اور پائیدار اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ علم اور عمل کا فرق دور کرنے لیے ایک فعال حکمتِ عملی کی ضرورت ہوتی ہے جسکے ذریعے قوم کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی صورت میں حل کو نافذ کیا جا سکے۔ ملک کو ناقص گورننس، اندرونی کشمکش، بدعنوانی، ناقص تعلیمی نظام، اخلاقی پستی، ماحولیاتی چیلنجز اور صحت کی دیکھ بھال کی مشکلات جیسے بڑے خدشات کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے حکومتی پالیسیوں میں مستقل مزاجی، تفاوت کو دور کرنے، نوجوانوں کو وسائل کے طور پر استعمال کرنے، بیانیہ اور قومی جذبات کی تعمیر، اور تحقیق کے ذریعے تعمیری تبدیلی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس بات کا مشاہدہ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئ پی ایس) کی نیشنل اکیڈمک کونسل کے سالانہ اجلاس میں ممتاز دانشوروں، ماہرین تعلیم، ٹیکنو کریٹس اور مذہبی اسکالرز نے کیا۔ اس سالانہ اجتماع کا مقصد آئ پی ایس کی تحقیقی سرگرمیوں اور قومی مسائل کے بارے میں حقیقت پسندانہ خیالات کے لیے تجربہ کار پریکٹیشنرز کے ایک دوسرے سے دانشورانہ اِن پُٹ حاصل کرنا تھا۔ آئی پی ایس کے چیئرمین خالد رحمٰن کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس سے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور وائس ایڈمرل (ر) افتخار احمد راؤ، ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز؛ جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ ڈاکٹر سید محمد انور، ممبر خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن رضیہ سلطانہ؛ وائس چیئرمین آئی پی ایس سابق سفیر سید ابرار حسین ؛ چیئرمین پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی؛ سابق وفاقی کابینہ سیکرٹری سید ابو احمد عاکف؛ ، چیئرمین ویسٹبری گروپ آف کمپنیز، کراچی محمد بشیر جان محمد؛ سابق وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی مرزا حامد حسن؛ سابق وائس چانسلر، مسلم یوتھ یونیورسٹی  ڈاکٹر سید طاہر حجازی؛ وائس چانسلر، فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی صائمہ حامد ؛ وائس چانسلر، ضیاء الدین یونیورسٹی، کراچی سید عرفان حیدر، سابق ریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر سید جنید زیدی ؛ ڈاکٹر مسعود محمود خان، کرٹن یونیورسٹی، آسٹریلیا؛ ڈاکٹر شاہدہ وزیر، ڈین، کالج آف اکنامکس اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ، آئ او بی ایم، کراچی؛ پروفیسر جلیل عالی، سابق ایچ او ڈی اردو، ایف جی۔سرسید کالج؛ ڈاکٹر نوید بٹ سینئر فزیشن، فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال؛ ڈاکٹر نورین سحر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور چیئرپرسن، شعبہ بشریات، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، اسلام آباد؛  اور پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اکیڈمک آؤٹ ریچ، آئی پی ایس نے خطاب کیا۔ اہم قومی چیلنجوں کی فکری اور پالیسی سطح پر حل تکلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مقررین نے ناقص طرز حکمرانی کے نازک مسئلے کو قومی مشکلات کا ماخذ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل مدتی حل کے ذریعے گہرے ایمبیڈڈ گورننس کے چیلنجوں سے نمٹنے کی قیمت پر فوری اصلاحات پر زیادہ زور دینا مشکل ہے۔ چونکہ مسائل کو تنہائی میں حل نہیں کیا جا سکتا، اس کے لیے حکومتی اصلاحات کے لیے فوری اور قلیل مدتی اور طویل مدتی حل کے ساتھ منظم اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے۔ مقررین نے ملک کے مستقبل کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنانے کے لیے جامع تعلیمی اصلاحات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم، کردار کی نشوونما اور اخلاقی اقدار پر توجہ مرکوز کرنا ہی مسائل کا عملی حل ہے۔ یہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ گریجویٹس کا معیار قوم کی لچک، چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت اور قائدانہ معیار پر براہ راست اثر ڈالتا ہے۔ مزید برآں، مختلف متوازی تعلیمی نظاموں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی پولرائزیشن اور تعلیمی تفاوت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ہی قومی نصاب ہونا چاہیے۔ موجودہ تعلیمی نظام کے نوجوانوں کی تحقیق اور اختراعی صلاحیت پر منفی اثرات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو ممکنہ تبدیلی کے محرک کے طور پر بااختیار بنایا جانا چاہیے۔ اس کے لیے نوجوانوں پر مرکوز پالیسیاں اور متعلقہ آڈٹ اور ایکریڈیٹیشن کے ذریعے نصاب میں تبدیلی ضروری ہے۔ مزید برآں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تحقیق اور اختراعی صلاحیت کی ترقی کو یکے بعد دیگرے حکومتوں اور مستقل پالیسیوں کے ذریعے برقرار رکھا جانا چاہیے۔ مقررین نے ماحولیاتی چیلنجوں کا بروقت مقابلہ کرنے کے لیے ردعمل اور تیاری کے قیام کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ عوامی فلاح و بہبود اور قومی ترقی کے لیے صحت، زراعت، آب و ہوا اور معاشی نظام میں بھی اصلاحات کی جانی چاہیے۔ پاکستان کے مسائل کی بین الاقوامی جہتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو بیانیہ کی عصری جنگ میں قومی جذبات اور حل پر مبنی اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کا استعمال کرنے کے لیے تیار بیرونی قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو سب سے پہلے پالیسی اور قیادت کی سطح پر بڑھتی ہوئ داخلی پولرائزیشن، قوانین اور آئین کی خلاف ورزی، اندرونی تفاوت، بدعنوانی اور  ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے جیسے مسائل سے بھرپور طریقے سے نمٹنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button