مسلم لیگ قیوم گلگت بلتستان عہدیداران کا شمولیتی پروگرام گلگت قیوم لیگ ہاؤس میں منعقد کیا گیا
عنایت خان راہنما پاکستان مسلم لیگ قیوم نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا
گلگت بلتستان: پاکستان مسلم لیگ قیوم گلگت بلتستان کے صدر نواب عالم عثمانی اور عہدےداران کے زیر اہتمام شمولیتی پروگرام گلگت قیوم لیگ ہاؤس میں منعقد کیا گیا۔ مجیب خان پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ قیوم میں شامل ہو گئے ہیں تعلق غذر سے ہے۔ خوشحال خان تحریک اصلاحات پاکستان کو چھوڑ کر قیوم لیگ میں شامل ہو گئے ہیں تعلق کوہستان کولئی سے ہے۔
نمبردار افتخار حسین شاہ راہنما پاکستان لیگ قیوم, میر افضل نائب صدر گلگت بلتستان اور عنایت خان راہنما پاکستان مسلم لیگ قیوم نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے دوستوں نے کہا کہ اس وقت واحد لیڈر سربراہ پاکستان مسلم لیگ قیوم سید فقیر حسین بخاری ہیں جو قائداعظم اور خان قیوم خان کے نظریات اور ویژن کو آگے لے کے بڑھ رہے ہیں اور نظریہ پاکستان کی اصل روح کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ سید فقیر حسین بخاری کی قیادت میں کام کرنے کو فخر محسوس کرتے ہیں۔