وفاقی وزارت

وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمدالجدان کی ملاقات

اعلامیہ کے مطابق فریقین نے دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق ظاہرکیا۔

اسلام آباد : (اے پی پی) سعودی عرب نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے اپنی حمایت کااعادہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدان سے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم بہار کے سالانہ اجلاس کے موقع پرہوئی۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق ظاہرکیا۔ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے گا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ظاہرکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button