وفاقی وزارت
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی علاقائی نائب صدر محترمہ ہیلاچیخروہو سے ملاقات
وزیر خزانہ جناب محمد اورنگزیب نے آج بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن آئی ایف سی کی علاقائی نائب صدر محترمہ ہیلا چیخروہو سے ملاقات کی۔ انہیں ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی۔ ترسیلات زر کی حفاظت، کان کنی، ہوائی اڈے کے انتظام اور صلاحیت سازی کے ترجیحی شعبوں میں IFC کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔