چیئرمین سینیٹ

نگران وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے حکومتی و سیکیورٹی اداروں کے درمیان بین الاادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اسلام آباد :  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے چیئرمین سینیٹ کو یقین دلایا کہ نگران حکومت ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے حکومتی و سیکیورٹی اداروں کے درمیان بین الاادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان تعاون، معلومات کا تبادلہ اور ہم آہنگی قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم ہیں۔
مزید برآں، دونوں رہنماؤں نے گلگت  بلتستان میں امن وا مان کی بحالی اور ترقی کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ نے علاقے میں سیکیورٹی کو بڑھانے اور سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون اور اتحاد کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے امن و امان سے متعلق اہم مسائل کے حل میں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کی کاوشوں کو سراہا اور 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button