ایوان زیریںوفاقی وزارت

نامور فنکار،پروڈیوسر،ہدایتکار جمال شاہ نے وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا، پی این سی اے کا دورہ

ملک میں ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔ وفاقی وزیر جمال شاہ

اسلام آباد: معروف فنکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار، جمال شاہ نے عبوری حکومت میں حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ جمعہ کے روز پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کا کیا۔ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن فارینہ مظہر ڈائریکٹر جنرل ایوب جمالی اور پی این سی اے کے دیگر افسران سے ملاقات کی۔ ایوب جمالی نے جمال شاہ کو تعارفی بریفنگ دی اور انہیں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ نے کہا کہ وہ ملک میں ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button