جامعات

ملکی ترقی کے لئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور نکھارنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ناصر محمود

اوپن یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی کی جاری تقریبات، ایجوکیشن ایکسپو میں طلبہ نے غیر معمولی دلچسپی لی

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی کی جاری تقریبات کے سلسلے میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے ایجوکیشن ایکسپو2024ء کا انعقاد کیا، مختلف جامعات، صنعت و حرفت کے اداروں نے سٹالز لگا ئے تھے، تعلیمی و صنعتی سٹالز کے علاوہ کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔طلباء و طالبات دن بھرجوک در جوک آتے رہے اور ایکسپو کا حصہ بنتے رہے۔ایکسپو کے ایک حصے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے مابین پوسٹر مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ نے اپنے اپنے فن پارے نمائش کے لئے پیش کئے، اِن پوسٹرز کی تعداد 100سے زائد تھی۔ایکسپو میں طلباء و طالبات کو مختلف یونیورسٹیوں میں داخلوں کے بارے آگاہی حاصل ہوئی۔پوسٹر مقابلے میں شریک طلبہ نے کہا کہ ہمیں اپنے فن کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کیا گیا جس پر ہم یونیورسٹی انتظامیہ بطور خاص وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل کا تعین کرنے کے لئے مفید معلومات مئیسر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ایسی تقاریب منعقد ہوتے رہنے چاہئیں۔پوسٹر مقابلے میں پہلی پانچ پوزیشنز بالترتیت فتیحہ طارق،ہاجرہ نور،اجالا زہرہ، مس پریت اور سدرہ نور نے حاصل کیں۔تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود تھے۔تقریب کے آغاز سے قبل وائس چانسلر نے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر، آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ڈائریکٹر،ڈاکٹر محمد لطیف گوندل، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈاکٹر صائمہ ناصر اور ایڈیشنل رجسٹرار بی بی یاسمین کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ہمارے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ٹیلنٹ کو تلاش کرکے نکھارنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی اِس تقریب کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ نئی نسل مو موجود ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button