آرٹ اینڈ کلچرتہذیب و ثقافت

قومی ورثہ، ثقافت ڈویژن نے وزیراعظم کے سابق مشیر انجینئر امیر مقام کے لیے الوداعی استقبالیہ کا اہتمام کیا

انجینئر امیر مقام نے ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے تمام افسران کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد: قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن (این ایچ اینڈ سی ڈی) نے بدھ کو وزیراعظم کے سابق مشیر برائے قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں الوداعی استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ الوداعی استقبالیہ میں وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن فارینہ مظہر، جوائنٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، سیکشن آفیسرز، ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل لائبریری آف پاکستان نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کے سابق مشیر انجینئر امیر مقام نے ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے تمام افسران کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فارینہ مظہر ایک اصولی اور قابل سیکرٹری تھیں اور قومی ورثہ اور ثقافت کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری فارینہ مظہر نے بھی وزیر اعظم کے ڈیڑھ سالہ دور میں ڈویژن کے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔ قبل ازیں مشیر وزیراعظم کو پھول بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری فارینہ مظہر نے انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔اور آخر میں مشیر وزیراعظم نے بھی ڈویژن کے افسران کو شیلڈز دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button