فائیو سائیڈ ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری، سبز ہلالی پرچم بلند
پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 6 کے مقابلہ میں 15 گول سے شکت دیدی
عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری، پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 6 کے مقابلہ میں 15 گول سے شکت دیدی۔ پاکستان کے ارشد لیاقت کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان راناعبدالوحید اشرف نے 4 گول، ارشد لیاقت نے 3 گول، محمد عبداللہ نے 3 گول، عبدالرحمن نے 2 گول جبکہ احتشام اسلم، مرتضی یعقوب اور ذکریا حیات نے ایک، ایک گول سکور کیاپاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر ر محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔