’فائن واٹر‘ دنیا میں کروڑوں لوگ صاف پانی سے محروم مگر امیر ایک بوتل کے لیے 350 پاؤنڈ دینے کو تیار
عموماً کسی بھی ریستوران میں ویٹر کی جانب سے اس سوال پر صارف کا جواب اثبات میں ہوتا ہے مگر اب دنیا کے بڑے ریستورانوں میں صارفین کو اس سوال پر ہاں کرنے سے پہلے ایک بار مینیو پر اس کی قیمت ضرور دیکھ لینی چاہیے کیونکہ پانی کی اس بوتل کی قیمت کئی سو ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ پریرا کا سونٹ بی بی سی ورلڈ سروس کے مطابق یہ پانی فروخت کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ عام پانی یا پھر بازار میں فروخت کیے جانے والے منرل واٹر سے کہیں مختلف اور بہتر ہے اور اسے کھانے کے ساتھ شراب کی طرح بطور مشروب پیش کیا جا سکتا ہے۔ یہ مہنگا پانی ’فائن واٹر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور قدرتی ذرائع جیسے کہ آتش فشاں چٹانوں، گلیشیئرز سے پگھلتی برف، دھند کے قطروں یہاں تک کہ اسے براہ راست بادلوں سے بھی حاصل کیا جاتا ہے اور اس میں اس کے منبع یا ذریعے کی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔