سیاست

عدالتی فیصلے سے قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا: ماہر قانون اشتر اوصاف

ماہرِ قانون اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے  قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا ہے۔

 اشتراوصاف نے کہا کہ کیس تو سارا سنی اتحاد کونسل کا تھا، مخصوص نشستوں پر دعویٰ بھی ان ہی کا تھا، عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کا کیس ہی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا ہے، معاملہ پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہیے تھا، عدالتی فیصلے سے حکومتی اتحاد کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ماہر قانون عابد زبیری نے اس حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ نے ناانصافی روک دی اور درست فیصلہ دیا جب کہ سپریم کورٹ نے آج الیکشن کمیشن کی عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کو درست کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button