سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کا ضلع خیبر کا خصوصی دورہ، پولیس کے چاق وچو بند دستے نے سلامی پیش کی
ڈی پی او ضلع خیبر سلیم عباس کلاچی نے امن و امان کے قیام کیلئے اٹھائے گئے سکیورٹی اقدامات، پولیس کی کاکردگی اور معاشرتی ناسور خصوصاََ آئس سمیت دیگر منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
پشاور (بزنس کیفے ) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر قاسم علی خان نے ضلع خیبر کا خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر ڈی پی او ضلع خیبر سلیم عباس کلاچی ، ایس پی انوسٹی گیشن روح الامین اور دیگر پولیس افسران نے سی سی پی او پشاور قاسم علی عباس کا ضلع خیبر پہنچنے پر خیر مقدم کیا، پولیس کے چاق وچو بند دستے نے سلامی پیش کی، سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے یادگار پولیس شہدا پر پھول چڑہائے او ر اس مٹی کی خاطر شہید ہونے والے ضلع خیبر کے پولیس افسران و اہلکاروں کی بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔ بعد ازاں سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی زیر صدارت ضلع خیبر کے پولیس افسران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او ضلع خیبر سلیم عباس کلاچی نے امن و امان کے قیام کیلئے اٹھائے گئے سکیورٹی اقدامات، پولیس کی کاکردگی اور معاشرتی ناسور خصوصاََ آئس سمیت دیگر منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سی سی پی او قاسم علی خان نے واضح کیا کہ دہشت گردی سمیت ہر قسم کے نامساعد حالات کا مقابلہ کرنا خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس کی روایت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خیبر کے پولیس جوانوں نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعد پولیسنگ کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سی سی پی او قاسم علی خان نے گزشتہ شب شہید ہونے والے پولیس اہلکار اعجاز خان کی جرات و دلیری کی زبردست الفاظ میں تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ سی سی پی او قاسم علی خان نےپولیس جوانوں کے مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی اور موقع پر احکامات جاری کئے، انہوں نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ فاٹا انضمام سے خطہ میں امن اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے جس کے دور رس نتاءج سامنے آرہے ہیں ، انہوں نے جوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطہ کے روایات اور رسم و رواج کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقہ میں قیام امن اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جہاد جاری رکھیں ، سی سی پی اونے مزید کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذرےعے جرائم کے خاتمہ اور سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جس کو سامنے رکھتے ہوئے معززین علاقہ، سفید ریشوں اور مقامی عمائدین کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن قائم کیا جائے، سی سی پی او نے ضلع خیبر پولیس کے جوانوں کے استعداد کار میں اضافے اور ان کو جدید اسلحہ سمیت تربیت کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خیبر پولیس کے جوانوں کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔