ہاکی

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے خلاف عدم اعتماد | پاکستان ہاکی فیڈریشن کا غیرمعمولی اجلاس منسوخ کردیا گیا

لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن کا غیرمعمولی اجلاس منسوخ کردیا گیا۔ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے عدم اعتماد کے اجلاس کو منسوخ کیا۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے خلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجہ میں پی ایچ ایف کانگریس کے بلوائے گئے اجلاس میں حیدر حسین کی حمائت میں 47 اراکین اجلاس میں شامل تھے جبکہ عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے والے اراکین کی جانب تحفظات کے اظہار کے ساتھ اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اس صورتحال کے پیش نظر صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے چیف الیکشن کمشنر پی ایچ ایف کے مشورہ ہر اجلاس کو منسوخ کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button