پولیس

سٹی ٹریفک پولیس اور پشاور ماڈل سکول کے طلباء و طالبات کی جانب سے شہریوں کو وارننگ بک کا اجراء

ایجوکیشن ٹیمیں اور والنٹیئر ٹاسک فورس شہریوں کو سڑکوں پر اور طلبہ کو سکولز‘ کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی دیں گی۔

پشاور: چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آمادہ کرنا اور انہیں ٹریفک قوانین بارےآگاہی دینا ہے۔ ایجوکیشن ٹیمیں اور والنٹیئر ٹاسک فورس شہریوں کو سڑکوں پر اور طلبہ کو سکولز‘ کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی دیں گی۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا مقصد کسی صورت شہریوں کو چالان دینا نہیں بلکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانا اور شہریوں کو قانون کا پابند بنانا ہے۔ وارننگ بک سے متعلق شہریوں کو آگاہی دینے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیمیں اور والنٹیئر ٹاسک فورس شہریوں کو سڑکوں پر اور طلبہ کو سکولز‘ کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی دی جائے گی تاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق اویئرنس پیدا کی جائے۔ سی ٹی او نے اس بات پہ زور دیتے ہوئے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا مقصد کسی صورت شہریوں کو چالان دینا نہیں بلکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button