مذہب

سندھ انٹی گریٹیڈ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کا محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے ایمبولینسز کی فراہمی

عاشورہ کے موقع پر سندھ بھر میں جدید ایمبولینس اور اعلی تربیت یافتہ ماہر طبی عملہ مستعدی کے ساتھ طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے دستیاب ہو گا

کراچی : سندھ انٹی گریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز (ایس آئی ای ایچ ایس) نے عاشور ایام 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر سندھ بھر کے لیے 310 ایمبولینسز کے زریعے طبی ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ ایس آئی ای ایچ ایس نے عاشورہ ایام میں عزاہ داروں کو طبی ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کے لیے سیاسی قیادت ، سول انتظامیہ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایمبولینسز کے زریعے طبی ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کا بندوبست کیا ہے جو خصوصی طور پر عاشورہ جلوسوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔ ایس آئی ای ایچ ایس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عاشورہ کے موقع پر سندھ بھر میں کوئی ایسا علاقہ نہیں ہوگا جہاں جدید سہولتوں سے آراستہ ایمبولینس اور اعلی تربیت یافتہ ماہر طبی عملہ مستعدی کے ساتھ طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے دستیاب نہ ہو۔ موبائل فون سروس معطل ہونے کی صورت میں ہنگامی طبی سہولتوں کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں لینڈ لائن پر مبنی متبادل کمیونی کیشن انتظامات کرلیے گئے۔ تینوں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز بلارکاوٹ عوام سے رابطہ میں رہیں گے ۔ 7 سے 10 محرم الحرام کے دوران خصوصی آپریشنز کے ساتھ ایس آئی ای ایچ ایس کی عمومی سروس بھی مکمل طور پر فعال رہیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button