اسپیکر

راجہ پرویز اشرف کی پاکستان آرمی کی یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی پاکستان آرمی کی لانگ رینج ٹیم کی برطانیہ میں منعقد یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد۔ پاک فوج کے جوانوں نے بین الاقوامی لانگ رینج ایونٹ میں گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمیں اپنے فوجی جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے لیفٹیننٹ کرنل جنید علی کو سونے، لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص کو چاندی کے میڈلز جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی شاہین مستقبل میں بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button