تاجر تنظیمیںمعیشت

حکومت کی جانب سے بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظالمانہ ہے۔ قائم مقام صدر طارق جدون

تاجر ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن ٹیکسوں اور بجلی گیس پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے تاجر طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے

اسلام آباد (بزنس کیفے) : مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام بجلی پیٹرول گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت قائم مقام صدر طارق جدون نے کی جبکہ ،رانا خرم ،سیف اللہ خان راجہ ابرار عباسی راجہ حارث خان نواب ،چوہدری فاروق،اکرام گوشی سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہوش ربا مہنگای کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر طارق جدون نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظالمانہ ہے۔جس سے تاجر اور عوام سبھی متاثرر ہو رہے ہیں۔تاجر ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن ٹیکسوں اور بجلی گیس پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے تاجر طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور کاروبار کرنا مشکل ہو چکا ہے۔حکومت سے اپیل ہے کہ بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرے تا کہ تاجر اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button