جامعات

تمام شعبہ جات مل کر وقت کی ضرورت کے مطابق نئے ڈگری پروگرامز کیلئے اقدامات کریں۔ ڈاکٹر خالد محمود

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا شجر کاری مہم کے دوران ہیلی کالج آف کامرس میں پودا لگانے کے بعد حاظرین سے خطاب

لاہور : وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں ہیلی کالج آف کامرس میں پودا لگایا اور نوتزئین شدہ گیٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، فیکلٹی ممبران اور ملازمین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ تمام شعبہ جات مل کر وقت کی ضرورت کے مطابق نئے ڈگری پروگرامز کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کالج میں جاری تعلیمی و تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے منتظمین کی تعریف کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر نے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے منصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔    
پیجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے صدف افتخار دختر محمد افتخار کوفارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،صبیحہ ظفر دختر ظفر اقبال کوایجوکیشن،حرا اعجاز دختر محمد اعجاز قریشی کوفارمیسی ،آمنہ بی بی دختر محمد افضل کوایجوکیشن،سارہ اسلم دختر محمد اسلم کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس،محمد حسن ولد حسین علی جعفری کوزوالوجی، طاہرہ جبیں دختر محمد اسماعیل کوایجوکیشن،شہباز احمد ولد نواب دین کوتاریخ، فرحت صغیر دختر میاں صغیر احمد کوفارمیسی (فارسیوٹیکل کیمسٹری)اورزبیدہ خانم دختر عامر خان کوایجوکیشن کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button