علاقائی سیاست

بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا کر کشمیریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ مارا

پاکستان مسلم لیگ قیوم اسی سلسلے میں احتجاج اور آگاہی مہم چلائے گی۔

اسلام آباد: بھارت نے 5 اگست 2019 کو اقوامِ متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بدترین دہشت گردی کی اور مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا کر کشمیریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ مارا۔ پوری دنیا میں بھارت کا مکار و مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آیا لیکن اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں آج تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں نے بھارت کے اقدامات کی بھرپور مذمت کی۔ جس کے بعد ہر سال 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ قیوم مؤرخہ 03 اگست 2023 بروز جمعرات بوقت شام 4 بجے مظفرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرے گی۔ اور 04 اگست 2023 بروز جمعہ بوقت 3 بجے دن احتجاج اور یو این فوجی مبصر تک واک کروا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button