اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے مختلف کارروائیوں میں 15.936 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی منشیات برآمد کرلی
اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 54 کارروائیوں کے دوران 15.936ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 644.334 کلوگرام منشیات،190 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈاور 600 کلو ممنوعہ پائوڈر برآمد کرلیا ۔ کاروائیوںمیں ایک خاتون سمیت 53 ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی23 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 90.8 کلوگرام افیون، 45.323کلوگرام ہیروئن، 497.723 کلوگرام چرس، ،10.145کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 26گرام ویڈاور317گرام ایکسٹیسی گولیاں(370گولیاں )شامل ہیں۔
پنجاب نے15کاروائیوںکے دوران 223.175کلوگرام منشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کرکے8 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں58.400کلو گرام افیون،9.650کلو گرام ہیروئن، 154.140کلو گرام چرس اور 985گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس ) شامل ہیں ۔
راولپنڈی نے14کاروائیوںکے دوران179.402 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 19 ملزمان کو گرفتار کر کے6 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں26.400 کلوگرام ہیروئن، 30.070 کلو گرام ہیروئن، 116.19کلو گرام چرس ،6.66کلوگرام ایمفیٹامائن (آئس)،20 گرام ویڈ اور 62 گرام ایکسٹیسی گولیاں (100گولیاں )شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا نے13کاروائیوںکے دوران 112.793کلوگرام منشیات برآمدکرکے6ملزمان کو گرفتار کر کے 5 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔برآمدہ منشیات میں6 کلو گرام افیون ،603 گرام ہیروئن،105.577کلوگرام چرس،500 گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 113گرام ایکسٹیسی گولیاں(20گولیاں)شامل ہیں۔
سندھ نے8کارروائیوںکے دوران106.964کلوگرام منشیات برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمد شدہ منشیات میں106.816 کلوگرام چرس،6گرام ویڈ اور 142گرام ایکسٹیسی گولیاں(250گولیاں)شامل ہیں۔
بلوچستان نے4کاروائیوں میں22کلوگرام منشیات، 190ہائیڈروکلورک ایسڈ اور 600کلو ممنوعہ پائوڈر برآمد کر کے 4ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 3 گاڑیاںبھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں 5کلوگرام ہیروئن ،15کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے ۔
تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔