ایف آئی اے

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی کارروائیاں 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کررہے تھے

ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی ہدایت پر مختلف چھاپہ مار کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کررہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں لیاقت ، شہزاد اور حاتم گل شامل ہیں۔ ملزمان کو پشاور کے علاقے چوک یادگارسے گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 24 لاکھ 73ہزار روپے، 3070 برطانوی پاونڈ اور 1000 سعودی ریال برآمد ہوئے۔ ملزم لیاقت سے 15 لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے، 3070 برطانوی پاونڈ اور 1000 سعودی ریال برآمد ہوئے۔ جبکہ ملزم محمد حاتم گل سے 62 لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ اور ملزم شہزاد سے 47 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ تفتیش کے دوران ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں بھی برآمد کر لی گی۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئےہیں اور مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button